محرم الحرام کے دنوں میں صبروتحمل، محبت اور امن کی صورتحال ہر قیمت پر قائم رکھی جائے گی‘ کمشنر

جمعہ 14 ستمبر 2018 23:08

ٹوبہ ٹیک سنگھ۔14 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2018ء) کمشنر فیصل آباد آصف اقبال نے دورہ ٹوبہ ٹیک سنگھ پر ڈی سی کمپلیکس کمیٹی روم میں منعقدہ محرم الحرام پر کئے گئے انتظامات بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دنوں میں صبروتحمل، محبت اور امن کی صورتحال ہر قیمت پر قائم رکھی جائے گی اور ہمیں چاہئے کہ محرم الحرام میں ایک دوسرے کی دلا آزاری اور مذہبی منافرت سے اجتناب کریں تاکہ کسی قسم کی کشیدگی سے بچاجاسکے، اس موقع پرڈپٹی کمشنر احمد خاور شہزاد، ایڈیشنل کمشنر ریونیو فیصل آباد رائے واجد علی ایڈیشنل کمشنر جنرل ضمیر حسین ،یڈیشنل کمشنر ریونیو رضوان محمود چوہان ، چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ایس پی صدر ارشاد احمد ،محکمہ ہیلتھ ،سی سی ڈی ، سول ڈیفنس ، ریسکیو ایمرجنسی ،میونسپل کمیٹی ودیگر متعلقہ ادروں کے نمائندگان بھی موجود تھے،انہوں نے کہا کہ تمام ماتمی مرکزی جلوس روٹس و مجالس پر امن طریقہ سے نمٹا ئے جائیں ،ریسکیو ایمر جنسی 1122، محکمہ ہیلتھ، محکمہ سول ڈیفنس ،محکمہ پولیس کے اہلکاران اپنی ڈیوٹیاں ذمہ داری سے نمٹائیں اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ، کمشنر فیصل آباد آصف اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے خلاف سازشوں اور ملک کو افرا تفری سے بچا نے اور امن و امان کے قیام کی خاطر معاشرے کے تمام لوگوں کو اپنا اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں