ٹوبہ ٹیک سنگھ ، منشیات فروشوں کے خلاف کارروا ئیاں جاری

جمعرات 6 دسمبر 2018 19:30

ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق علی کے حکم پر ضلعی پولیس کی طرف سے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائی جاری ہے ،ایس ایچ او تھانہ چٹیانہ کی زیرنگرانی انچارج چوکی جاکھڑا پولیس اسسٹنٹ سب انسپکٹر طہیر عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے محمدنواز ولد عبداللہ قوم منگن سکنہ 691/33 کو شراب کشید کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ، جس سے شراب کی چالو بھٹی و دیگر سامان 10لیٹر شراب کشید شدہ اور 20 لیٹر لاہن قبضہ میں لے لیا ،پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے حوالات میں بند کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں