ٹوبہ ٹیک سنگھ،ڈی پی او کی زیر صدار ت اجلاس ، جرائم خاتمہ کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا

ہفتہ 8 دسمبر 2018 19:10

ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق علی کی زیر صدارت کرائم کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میںسرکل کمالیہ کے ایس ایچ اوز ،تفتیشی افسران ، انچارج ہیومیسائیڈ ز، ناصر نوازڈی ایس پی کمالیہ، خرم سعید ڈی ایس پی آرگنائزڈکرائم ٹوبہ اور رحمان قادر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ز نے شرکت کی، اس کے علاوہ انچارج فرنٹ ڈیسک وملازمین نے بھی میٹنگ میں موجود تھے، دوران اجلا س ڈی پی او صادق علی نے تمام تفتیشی افسران سے مقدمات کی پراگریس کے متعلق رپورٹ لی، مزید احکامات دیتے ہوئے کہا کہ چالان وقت پر داخل عدالت کئے جائیں، دوران تفتیش کسی بھی قسم کے سیاسی اثر ورسوخ کو خاطر میں نہ لایا جائے اور مقدمات کی میرٹ پر تفتیش کی جائے، اشتہاری ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے، ان ٹریس مقدمات کو فوری ٹریس کرنے اور مال مسروقہ کو زیادہ سے زیادہ ریکورکیا جائے اور ناجائز اسلحہ اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے،دوران اجلا س ڈی پی او نے اے ایس آئی ممتاز حسین تھانہ سٹی کمالیہ کو اچھی کارکردگی پر نقد انعام اور سرٹیفکیٹ سے نوازا ۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں