حکومت پنجاب کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ضلع کی تعمیرو ترقی و عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر خطیر فنڈز مختص کررہی ہے،میاں محسن رشید

ترقیاتی منصوبوں میں معیار،کوالٹی اور شفافیت کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے ،منصوبوں میں تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی، ڈپٹی کمشنرٹوبہ

بدھ 13 مارچ 2019 20:19

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2019ء) ڈپٹی کمشنر میاں محسن رشید نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ضلع کی تعمیرو ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر خطیر فنڈز مختص کررہی ہے۔ ترقیاتی منصوبوں میں معیار،کوالٹی اور شفافیت کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے ان منصوبوں میں تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے یہ بات ضلعی ترقیاتی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ شاہدالرحمن،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ضمیر الحسن ،ایکسین ہائی وائے ،ایکسین بلڈنگ ودیگر متعلقہ افسران بھی موجودتھے۔ اجلاس میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت چار سوملین روپے کی اکتالیس ترقیاتی کی منظوری دی گئی جن میں سات ترقیاتی سکیمیں گوجرہ،بارہ سکیمیں ٹوبہ ،چھ سکیمیں کمالیہ جبکہ سولہ تحصیل پیر محل کی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

41ترقیاتی سکمیموں میں سے 21 سکیمیں ضلع کی مختلف سڑکوں جبکہ بیس سولنگ اور سیوریج کی سکیمں شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر میاں محسن رشید نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں ان ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کوالٹی ورک کا خاص خیال رکھا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں اور وزیر اعلیٰ پنجاب عوا م کو بھرپور ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں تاکہ عوام ان سے مستفید ہو سکیں۔

ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ میاں محسن رشید نے کہا کہ تمام کام میرٹ پر کیا جائے کسی قسم کی بدعنوانی ناقابل برداشت ہوگی اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ بعدا زاں ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ دارلامان گئے یہاں پر انہوں نے رہائش پزیر خواتین کے کو د یئے جانے والی سہولیات اور سکیورٹی انتظامات کو جائزہ لیا اور انکے کے مسائل سنے جیسے حل کروانے کی یقین دہانی کراوائی۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں