ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کی کاررائیاں، 24گھنٹوں کے دوران 16 ملزمان گرفتار

جمعہ 11 اکتوبر 2019 18:54

ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وقار قریشی کے حکم پر ضلعی پولیس ٹوبہ ٹیک سنگھ نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کاروائی کر تے ہوئے 16 ملزمان کو گرفتار کر لیا، پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے زبیر ٹائون گوجرہ میں فحاشی کے اڈا پر چھاپہ مار کر 2خواتین اور دو مردوں کو جسم فروشی کا دھندہ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ، پولیس نے دوران گشت مشکوک پا کر ملزم قیصر ولد ولیم پرویز مسیح سکنہ کرسچن کالونی گوجرہ کو روک کر تلاشی لی جس کے قبضہ سی18لٹر شراب برآمد ہوئی، ملزم ندیم مسیح کو قابو کیا جس کے قبضہ سے ساڑھے آٹھ لٹر شراب ، ملزم محمد رمضان کو قابو کیا جس کے قبضہ سی7لٹر شراب،ملزم عبدا لمنعم کو قابو کیا جس کے قبضہ سی4لٹر شراب برآمد ہوئی ،ملزمان محمد عرفان اور جاوید مبین کو کمال چوک ٹوبہ سے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیاجن کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز پسٹل 30بور معہ 5ضرب گولیاں اور2عدد بوتل شراب برآمد ہوئیں ، ملزم محمد صدیق عرف بگی کو روک کر چیک کیاجس کے قبضہ سی10لٹر شراب برآمد ہوئی، ملز م طارق محمود کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز پسٹل30بور معہ2گولیاں برآمد ہوئے ، ملزم مجاہد کے قبضہ سی109 گرام چرس برآمد ہوئی، پولیس نے دوران گشت ناکہ بندی کرتے ہوئے ملزم عرفان عرف فانا ولد شوکت مسیح سکنہ49گ ب چونڈہ کو روک کر تلاشی لی جس کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز پسٹل30بور معہ5ضرب گولیاں برآمد ہوئیں ،ملزم لطیف ولد شریف قوم انصاری سکنہ49گ ب چونڈہ کو قابو کیا جس کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز پسٹل30بور معہ 5ضرب گولیاں برآمد ہوئیں ، ملزم رضوان ولد علی شیر کے قبضہ سی20لٹر شراب برآمد ہوئی،پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں