ٹوبہ ٹیک سنگھ، گردوں کے مریض نے علاج معالجہ نہ کروا سکنے پرخودکشی کرلی

ہفتہ 23 جنوری 2021 20:53

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2021ء) گردوں کے مریض نے علاج معالجہ نہ کروا سکنے کے باعث پیٹ میں گولی مار کر خودکشی کرلی ،پولیس ذرائع کے مطابق موضع کوٹ پٹھانہ بھسی تحصیل پیر محل کا رہائشی 30سالہ طاہر عباس ولد غلام نبی عرصہ دراز سے گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھا ،جس نے علاج معالجہ کے اخراجات برداشت نہ کرسکنے اور تکلیف دہ زندگی سے تنگ آکر مبینہ طور پر خود کو پیٹ میں گولی مار لی ،اور اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ،پولیس نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی ۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں