ٹوبہ ٹیک سنگھ میں چوتھی کلاس کی طالبہ کی درخت سے لٹکتی لاش برآمد

طالبہ 2 روز سے لاپتہ تھی، جس کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی ملی ہے :پولیس

ہفتہ 27 مئی 2023 23:09

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2023ء) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں چوتھی کلاس کی طالبہ کی درخت سے لٹکتی لاش ملی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔

(جاری ہے)

پنجاب پولیس کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ میں چوتھی جماعت کی طالبہ 2 روز سے لاپتہ تھی، جس کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی ملی ہے۔بچی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ 11 سالہ لڑکی چوتھی جماعت کی طالبہ تھی، دو روز قبل اسکول گئی مگر اسکول نہ پہنچی۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، لاش اسپتال منتقل کردی گئی، شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں