تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا آغاز

بدھ 28 فروری 2024 16:36

کمالیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2024ء) اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ غزالہ یاسین چدھڑ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا آغاز کردیا ۔اس کے علاوہ انہوں نے فیلڈ میں پولیو ٹیمز کو بھی چیک کیا۔اس موقع پر ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر اور ڈی ڈی ہیلتھ بھی ہمراہ موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر غزالہ یاسین چدھڑ نے کہا ہے والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے پولیو سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین پلوائیں اور 26 فروری سے یکم مارچ کے دوران انسداد پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ واضح رہے کہ26 فروری سے یکم مارچ کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ٹیمیں گھر گھر جاکر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں