ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ریلوے لائن کراس کرتے ہوئے ادھیڑ عمر شخص ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق

اتوار 24 مارچ 2024 18:00

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2024ء) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ریلوے لائن کراس کرتے ہوئے ادھیڑ عمر شخص ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا ہے، ریسکیو ذرائع کےمطابق گوجرہ روڈ پر رحمت آباد کے نزدیک 55 سالہ نامعلوم شخص ریلوے لائن کراس کر رہا تھا کہ اس دوران کراچی جانے والی مال بردار ٹرین کی زد میں آکر موقع پر جاں بحق ہو گیا،پولیس نے ضروری قانونی کارروائی کے لیے نعش تحویل میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیا ۔\378

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں