محکمہ ماحولیات ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ٹیم نے مختلف بھٹہ جات پر شجرکاری مہم کا آغاز

بدھ 27 مارچ 2024 20:46

کمالیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) حکومت پنجاب اور ڈائریکٹر جنرل محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب لاہور کے احکامات کی روشنی میں محکمہ ماحولیات ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ٹیم نے مختلف بھٹہ جات پر شجرکاری مہم کا آغاز کر دیاہے اور مختلف اقسام کے پودے لگائےہیں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شمیم احمد خان اور انسپیکٹر ماحولیات محمد عرفان کھیتران نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مختلف بھٹہ جات پر شجرکاری کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شمیم احمد خان نے کہا کہ ماحول کو صاف ستھرا بنانا ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے، تمام لوگوں کو اپنے حصہ کا پودا لگا نا چاہیے تاکہ ہم ایک صحت مند ماحول میں سانس لے سکیں اور کئی قسم کی بیماریوں سے بچ سکیں ۔\378

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں