تربت‘ سکول وین الٹنے سے 2سگے بھائی جاں بحق‘ 16 طالب علم زخمی

ہفتہ 13 جنوری 2007 16:44

تربت(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین13جنوری2007 ) بلوچستان کے علاقے تربت میں سکول وین الٹنے سے2 سگے بھائی جاں بحق جبکہ دیگر16طالب علم زخمی ہوگئے جن میں سے تین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق ہفتہ کی صبح تربت میں تیز رفتاری کے باعث سکول وین ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں آٹھویں جماعت کے دو طالب علم حیات اللہ اور محمد اعظم موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دیگر 16طالب علم زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچادیا گیا جہاں تین زخمی طالب علموں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔جاں بحق ہونے والے دونوں طالب علم آپس میں سگے بھائی بتائے جاتے ہیں حادثے کے بعد بچوں میں کے ورثاء میں غم کی لہر دوڑ گئی متعلقہ پولیس اس سلسلے میں مزید کارروائی کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں