Oمیر عبدالروف رند کا تربت دھماکے کی مذمت

منگل 21 جولائی 2020 23:40

7تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2020ء) وزیر اعلی بلوچستان کے کوآرڈینیٹر ٹو بلوچستان عوامی ہارٹی کے مرکزی نائب صدر میر عبدالروف رند نے تربت دھماکے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے یوئے کہا کہ تربت میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ایسے واقعات سے بلوچستان کی ترقی کے پہیے رکنے والے نہیں اور نہ ہی ہمارے حوصلے پست ہوں گے انھوں نے کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والوں کا کوئی دین و دھرم نہیں ہے انکے ساتھ آئینی ہاتھوں سے نمٹیں گے اورانکو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا انھوں نے کہا کہ بلوچستان کے امن و امان کو سبوتاڑ کرنے کی کسی کواجازت نہیں دیں گیامن و امان کو خراب کرنیوالوں کو اسکی سزا بگھتنا ہوگی بلوچستان کے عوام کا خون اتنی سستی نہیں کہ چند سکوں کی خاطر پانی کی طرح بہایا جائے انھوں نے کہا کہ دھماکے میں سات شہریوں کے زخمی ہونے اور ایک کی شہیدہونے پر انتہائی افسوس ہے میں متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر شریک ہوں بلوچستان حکومت سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے اور سفارش کروں گا کہ انکا سرکاری خرچے پر علاج ہو

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں