د*جامعہ تربت کے ملٹی پرپزہال میں جنگلی پھولوں کی نمائش کا انعقاد کیاگیا

اتوار 10 مارچ 2024 18:10

ﷺتربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مارچ2024ء) یونیورسٹی آف تربت کے شعبہ نیچرل اینڈ بیسک سائنسز کے زیراہتمام جامعہ تربت کے ملٹی پرپزہال میں جنگلی پھولوں کی نمائش کا انعقاد کیاگیا، جس میں طلباء نے اپنے متعدد تخلیقی کام، جن میں جنگلی پھول، آرائشی پھول، جنگلی پھولوں پر مبنی پینٹنگز، شاندار لینڈ اسکیپ اور دلکش فوٹوگرافی کے علاوہ بلوچستان کے متنوع پودوں کی نمائندگی کرنے والے معلوماتی پوسٹرز شامل تھے،نمائش میں پیش کئے، جن کو منتظمین اور دیکھنے والوں نے خوب سراہا۔

نمائش کے دوران منعقدہ تقریب میں فیکلٹی آف لٹریچر اینڈ لینگوئجز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر عبدالصبور بلوچ نے بلوچ ثقافت کی زخیم میتھولوجیکل روایات پر اظہار خیال کرتے ہوئے تحریروں،کہانیوں، عقائد اور رسم و رواج میں درختوں کی اہمیت پر زور دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے یونیورسٹی میں ڈیجیٹل وائلڈ گارڈن کا بھی افتتاح کیا۔ نمائش کے چیف آرگنائزر ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر افتخار بلوچ نے اس نمائش کو ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ قرار دیاجو انتہائی کامیاب رہا، جس میں بلوچستان کے متنوع نباتات کی نمائش کی گئی۔

انہوں نے ان قیمتی وسائل کو محفوظ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ڈاکٹر افتخاربلوچ نے دعویٰ کیا کہ جنگلی پھولوں کی نمائش کا انعقاد یونیورسٹی آف تربت کی ایک منفرد کوشش ہے جو کہ بلاشبہ پاکستان بھر کے دیگر اداروں اور افراد کو ملک کے اس قدرتی ورثے کو محفوظ رکھنے کے لئے اقدامات اٹھانے کی ترغیب دے گی۔ تربت میں محکمہ جنگلات اور جنگلی حیات کے فاریسٹ آفیسر نصرت اللہ بلوچ نے پاکستان میں ماحولیاتی تحفظ کے لیے جنگلات کی دیکھ بال کی ٹیکنیکس اور اہمیت پر روشنی ڈالی۔

شعبہ نیچرل اینڈ بیسک سائنسزکیفیکلٹی ممبر ارشاد احمد بلوچ نے جنگلی پھولوں کو درپیش خطرات کی طرف توجہ مبذول کروائی۔گورنمنٹ عطا شاد ڈگری کالج تربت میں ایسوسی ایٹ پروفیسر شمبے کریم نے بلوچی نثر اور شاعری میں کہور (مکران کا ایک مقامی درخت) کا ایک تاریخی جائزہ پیش کیا۔ اس کے علاوہ جامعہ تربت شعبہ سوشیالوجی کے فیکلٹی ممبر نادل بلوچ نے لیجنڈری درخت "کیچ ئ چنال" کی تاریخ اور اہمیت پر اظہارخیال کیا جو کیچ میں عوامی جلسوں، تقریبات اور سماجی اجتماعات کے لیے ایک خصوصی اہمیت کے حامل جگہ کے طور پر استعمال ہوتاتھا۔

اپنے اختتامی کلمات میں ڈاکٹر افتخار بلوچ نے جامعہ تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جان محمد، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر منصور احمد ،ڈین ڈاکٹر عبدالصبور،رجسٹرار گنگزاربلوچ، یونیورسٹی حکام،اساتذہ کرام ، شرکائ اور مقررین کا نمائش کے کامیاب انعقاد میں تعاون اور کردار ادا کرنے پر ان کاشکریہ ادا کیا۔ نمائش کے اختتام پر منتظمین، شرکائ اور مقررین میں شیلڈز اور اسناد تقسیم کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں