،جامعہ تربت کے پروفیسرڈاکٹرعبدالصبوربلوچ کو شعبہ ادب وتحریرمیں خدمات سرانجام دینے پرصدارتی اعزازتمغہ امیتازسے نوازا گیا

اتوار 24 مارچ 2024 18:15

`تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2024ء) جامعہ تربت کے فیکلٹی آف لٹریچر اینڈ لینگویجز کے ڈین اورانسٹیٹیوٹ آف بلوچی لینگویج اینڈ کلچر کے ڈائریکٹر پروفیسرڈاکٹرعبدالصبوربلوچ کو شعبہ ادب وتحریرمیں گرانقدرخدمات سرانجام دینے پرصدارتی اعزازتمغہ امیتازسے نوازا گیا۔انہوں نے یہ اعزازیوم پاکستان کے موقع پرگورنرہاوس کوئٹہ میں منعقدہ ایک پروقارتقریب کے دوران قائم مقام گورنربلوچستان کیپٹین ر عبدالخالق اچکزئی سے وصول کیا۔

ڈاکٹرعبدالصبورایک ممتاز ادیب، نقاد، اور ماہرتعلیم ہیں جنہوں نیادب، ثقافت اورادبی تاریخ کوسمجھنے میں قابل ذکرخدمات سرانجام دی ہیں۔ 1994 میں بلوچستان یونیورسٹی کے شعبہ بلوچی میں بہ حیثیت لیکچرر ان کا تقرر ہوا اور 2005 سے 2013 تک شعبہ بلوچی کے چیئرمین کے طور پر خدمات سر انجام دئیے۔

(جاری ہے)

جینڈر ڈیولپمنٹ اسٹڈیز کے سربراہ کے طور پر بھی انہوں نے شعبے کو فعال کیا۔

ڈاکٹرعبدالصبور نے 2002 میں ایم فل اور2009 میں پی ایچ ڈی مکمل کی۔ ان کے علاوہ انکی تعلیمی شراکتوں میں پاکستان اسٹڈی سنٹر،بلوچستان اسٹڈی سنٹر اور بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ شامل ہیں۔انہوں نے کئی ایم فل اورپی ایچ ڈی اسکالرز کی راہنمائی بھی کی ہے۔ انہوں نے مختلف تعلیمی بورڈز اورکمیشنوں کے لئے نصاب تیار کرنے میں کیلدی کرداراداکیاہے۔ وہ کئی کونسلز اور بورڈزکی ممبر اورچیئرمین بھی رہے ہیں۔

متعددملکی و غیر ملکی پروجیکٹس مکمل کئے ہیں انہوں نے 2009 میں جامعہ بلوچستان میں بلوچی زبان کا پہلا تحقیقی جریدہ ھنکین اور جامعہ تربت میں تحقیقی جریدہ میری شروع کیا۔ 2006 میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کی جانب سے بہترین تحقیقی کتاب کا ایوارڈ بھی انہیں ملا ہے ، اس مقابلے میں پاکستان کی تمام جامعات سے تحقیقی کتب شامل تھے۔ ان کی بے شمار تعلیمی خدمات کے پیش نظران کوتربت یونیورسٹی کا پہلا پرووائس چانسلر بھی تعینات کیاگیا ان کا شمارجامعہ تربت کی بانی ممبران میں ہوتاہے۔

اس وقت ڈاکٹرعبدالصبورجامعہ تربت کے فیکلٹی آف لیٹریچراینڈ لینگویجز کے ڈین اور انسٹیٹیوٹ آف بلوچی لینگوج اینڈ کلچر کے ڈائریکٹرکے طورپرخدمات سرانجام دے رہے ہیں اور اس ریجن کے نوجوانوں کو تعلیم اور تحقیق سے فیضیاب کرانے میں مصروف عمل ہیں۔ وہ سترہ کتابوں کے مصنف کے علاوہ متعدد تحقیقی مکالے لکھ چکے ہیں جو اہم جرائد میں شائع ہو چکے ہیں۔

ادب و تحریر کے شعبے میں ان کی شاندارخدمات کے اعتراف میں صدر اسلامی جموریہ پاکستان نے پرفیسرڈاکٹرعبدالصبور کوتمغہ امتیاز کے اعزاز سے نوازاہے۔جامعہ تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جان محمد، فیکلٹی ممبران، انتظامی عملے اور طلبائ وطالبات نے ڈاکٹر عبدالصبور بلوچ کو اس شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ادب تحریر اور جامعہ تربت کی ترقی میں ان کی گرانقدرخدمات کو مثالی اور قابل تقلید قراردیاہے۔

وائس چانسلر نے اس ایوارڈ کو نہ صرف ڈاکٹر عبدالصبوربلوچ بلکہ بلوچستان اور یونیورسٹی آف تربت کے لیے بھی انتہائی اہم قرار دیاہے۔ ادب اورتعلیم کے شعبے میں ڈاکٹرعبدالصبوربلوچ کی ملکی سطح پر غیر معمولی خدمات کو سراہتے ہوئے جامعہ تربت کیوائس چانسلرکا کہناتھاکہ یونیورسٹی آف تربت اس بات پر فخر محسوس کرتی ہے کہ ڈاکٹر عبدالصبور بلوچ جیسے بلند پایہ اسکالر اور ادیب جامعہ تربت میں بطور فیکلٹی ممبر اورایڈمنسٹریٹرخدمات سرنجام دے رہے ہیں۔

اپنے مبارکبادی پیغام میں وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرجان محمد کا مزیدکہناتھاکہ ڈاکٹرعبدالصبوربلوچ کی علمی،تحقیقی اورادبی خدمات کا جامعہ تربت کو ملکی سطح پر ایک منفرد مقام دینیاور عالمی سطح پرجامعہ تربت کو متعارف کرانے میں کلیدی کرداررہاہے۔

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں