م*25 مارچ کو شروع ہونے والے پولیو مہم کے بارے میں گفتگو کی گئی اور لائحہ عمل تیار

منگل 19 مارچ 2024 22:40

cتربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2024ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ منور حسین مگسی کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ پولیو کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کیچ کے مقام پر منعقد ہوا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بلیدہ عبداللہ منصور، ڈبلیو ایچ او کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر نوروز بلوچ، ڈپٹی ڈی ایچ او کیچ،ڈی ای او ایجوکیشن میڈم زمرد واحد، ڈپٹی ڈی ایچ او ضلع کیچ ڈاکٹر راشدہ ملک،ڈسٹرک سپورٹ مینیجر پی پی ایچ آئی ڈاکٹر منیر بلوچ،ڈاکٹر عزیز دشتی، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ضلع کیچ محمد عیسیٰ بلوچ،ڈی ایس پی تربت چاکر بلوچ، سمیت پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے سدھیر احمد اور دیگر متعلقہ اہلکار بھی موجود تھے۔

دریں اثناء میٹنگ کے شرکاء کی جانب سے 25 مارچ کو شروع ہونے والے پولیو مہم کے بارے میں گفتگو کی گئی اور لائحہ عمل تیار کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس دوران ضلع کیچ میں پولیو کیسز کے تدارک کے حوالے سے ایک جامع پلان تشکیل دیا گیا۔اس دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر منور حسین مگسی کی جانب سے ضلع کیچ میں محکمہ صحت اور ڈبلیو ایچ او کے جانب سے پولیو وائرس کی روکھ تھام کے حوالے سے اقدامات کی ستائش کی گئی۔

اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کے ٹیم ورک کی بدولت پولیو وائرس کو تربت میں کنٹرول کرنے میں ہمیشہ مدد ملی ہے۔اس دوران انہوں نے محکمہ صحت، ڈبلیو ایچ او اور دیگر متعلقہ اداروں کو 25 مارچ کو شروع ہونے والے پولیو مہم میں مل جل کر کام کرنے کی بھی صلاح دی۔قبل ازیں ڈبلیو ایچ او کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر نوروز بلوچ کی جانب سے 25 مارچ کو شروع ہونے والے پولیو مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں