تربت، ڈیرہ اللہ یار میں 2 دستی بم دھماکے، 4 افراد زخمی

جمعرات 1 فروری 2024 17:14

تربت /ڈیرہ اللہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2024ء) بلوچستان کے شہر تربت اور ڈیرہ اللہ یار میں دستی بموں کے 2 دھماکے ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔ضلع کیچ کی تحصیل تربت کے مین روڈ پر دستی بم کا دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ضلع جعفر آباد کے شہر ڈیرہ اللہ یار میں بھٹی پھاٹک کے مقام پر بھی دستی بم کا دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔دونوں شہروں میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دونوں مقامات پر دستی بم پھینکنے والے ملزمان باآسانی فرار ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں