تربت ،دستی بم حملہ اور فائرنگ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

جمعرات 1 فروری 2024 22:35

تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2024ء) تربت میں دستی بم حملہ اور فائرنگ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

(جاری ہے)

پو لیس کے مطابق جمعرات کو تربت کے علا قے گہنہ میں پارک ہوٹل کے قریب نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے بعد ملزمان کی فائرنگ بھی کی گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز کی بھا ری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لینے کے بعد شواہد اکھٹے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں