بلاول بھٹو زرداری کا رکن صوبائی اسمبلی مرحوم سید علی مردان شاہ کے انتقال پر انکے لواحقین سے اظہار تعزیت

آئی جی سندھ کی تبدیلی میں وزیر اعظم کی مرضی بھی شامل ہے اور ان کی مرضی سے آئی جی کی تبدیلی کے لیے خط لکھا،چیئرمین پیپلزپارٹی کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 23 جنوری 2020 00:15

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے رکن صوبائی اسمبلی مرحوم سید علی مردان شاہ کے انتقال پر انکے لواحقین سے اظہار تعزیت کیلئے عمرکوٹ کے قریبی گائوں کھاروڑوسیدپہنچے ۔بلاول بھٹوزرداری نے سید علی مردان شاہ کی وفات کو پارٹی اور علاقے کا ناقابل تلافی بڑا نقصان قراردیدیا۔

بلاول بھٹو زرداری کا لواحقین سے گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا۔اس سے پہلے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی سابق صوبائی وریز و ممبر سندھ اسمبلی سیدعلی مردان شاہ کی وفات پر تعزیت کی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی عمرکوٹ کے صدر و ایم پی اے سیدعلی مردان شاہ کی وفات پر عمرکوٹ کے قریبی گاوں کھاروڑو سید پہنچ کر مرحوم کے بھائی چیئرمین ضلع کونسل عمرکوٹ سید نورعلی شاہ، بھانجے صوبائی وزیر سیدسردار شاہ اور صاحبزادے سید امیر علی شاہ سے اظہار تعزیت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سید علی مردان شاہ کی کمی ہمیشہ محسوس رہے گی یہ ناصرف پارٹی کا نقصان ہے بلکہ یہ علاقہ بھی بہت بڑا خلا ہے پارٹی ایک ایماندار سیاستدان سے مرحوم ہوگی ہے ۔اس سے پہلے وزیراعلی سندھ نے بھی مرحوم کے گھر پہنچ کر تعزیت کی اس موقع پر وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آئی جی سندھ کی تبدیلی میں وزیر اعظم کی مرضی بھی شامل ہے اور ان کی مرضی سے آئی جی کی تبدیلی کے لیے خط لکھا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں دوسری بار آٹے کا بحران پیدا ہوا ہے پہلی بار نواز شریف کے دور میں بحران ہوا جب گندم ایکسپورٹ کی گئی بعد میں یوکرین سے گندم خریدی گئی جو خراب تھی اس حکومت نے بھی گندم ایکسپورٹ کی اور اب امپورٹ کی جارہی ہی. انہوں نے کہا کہ انہوں نے نوازشریف دور حکومت میں بھی وفاق سے تعاون کیا اور اس حکومت سے بھی کر رہے ہین. انہوں کہا کہ موجودہ وزیر اعظم کو بھی کسی ایک گروپ کا نہیں بلکہ پاکستان کا وزیر اعظم بننا چاہیی. انہوں نے کہا بلاول بھٹو زرداری نے اسی ماہ تین میگا منصوبوں کا افتتاح کیا ہے ان کے پاس وقت ہی نہیں بچ رہا کسی اور صوبے کا وزیر اعلی بھی سندھ میں منصوبوں کا افتتاح کریں تو ہم خوش آمدید کہیں گی.انہوں نے کہا کہ سی سی آئی کے اجلاس میں آٹھ میں سے چھ ممبران نے وزیر اعظم سے کہا کہ گیس پر پہلا حق سندھ کا ہی. وزیر اعلی سندھ نے سیہون میں مجسٹریٹ کی جانب سے لڑکی سے جنسی زیادتی معاملے پر کہا کہ چیف جسٹس سے امید کرتے ہیں کہ وہ متاثرہ لڑکی کو انصاف دلائیں گے جبکہ حکومت نے مقدمہ درج کرنے کو کہا ہے ۔

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں