ڈپٹی کمشنرعمرکوٹ نے تھر کول کو پانی کی فراہمی کے لئے کنری میں 55ایکٹراراضی فراہم کرنے کی ہدایت کردی

منگل 15 جون 2021 13:48

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) ڈپٹی کمشنر ندیم الرحمان میمن کی زیر صدارت کویت کی انر ٹیک کمپنی کے تعاون سے تھر کول بلاک ون کو پانی کی فراہمی سے متعلق ایک اجلاس منعقد ہوا ، جس میں انرٹیک کمپنی کے ٹیکنیکل ڈائریکٹر، اسسٹنٹ کمشنر کنری محمد حسن کوسو اور دیگر انجنیئر نے شرکت کی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھر کول کو پانی کی فراہمی کے لئے کنری کے نزدیک پلانٹ میں پانی ذخیرہ کرنے کے لئے انرٹیک کمپنی کو 265 ایکڑ زمین پہلے ہی فراہم کی گئی ہے اور انہیں مزید 55 ایکڑ اراضی کی ضرورت ہے ، اس سلسلے میںانہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کنری محمد حسن کوسو اور انرٹیک کے عہدیداروں کو کہا کہ وہ سائیڈ وزٹ کرکے اس زمین کی نشاندہی کریں تا کہ 55 ایکڑ زمین انرٹیک کمپنی کے حوالے کر سکیں ، انہوں نے کہا کہ یہ قومی سطح کا ایک اہم منصوبہ ہے جو ہر صورت میں مکمل کیا جائے گا اور اس سلسلے میں کسی بھی طرح کی سستی برداشت نہیں کی جائے گی، انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ اگر کوئی مسئلہ ہو تو ان سے فوری طور پر رابطہ کیا جائے تاکہ اس مسئلے کو حل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں