قرآن کریم سے وابستگی ہی ایمان والوں کے تمام مسائل کا حل ہے ،سید جنید شاہ جیلانی

پیر 19 فروری 2024 22:15

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2024ء) دنیا بھر میں دین کا کام کرنے والی مذہبی تنظیم دعوت اسلامی کے تحت چلنے والی عمرکوٹ کی عظیم دینی درسگاہ شعبہ مدرستہ المدینہ سے 2023 میں حفظ اور ناظرہ کا کورس مکمل کرنے والے خوش نصیب طلباء کے اعزاز میں سالانہ تقسیم اسناد کے حوالے سے ایک سنتوں بھری تقریب رائل میرج ھال میں منعقد ہوئی،جہاں ناظرہ کا کورس مکمل کرنے والے طلباء پیر سید صلاح الدین شاہ جیلانی،طلحہ رحمان عطاری،جمشید عطاری،رسول بخش عطاری کا شہزاد عطاری،احمد رضا عطاری سمیت مدرسے کے 20 طلباء جبکہ حفظ کرنے والے سات طلباء محمد سومار کمبھار،عبد الرحمان،محمد ابریز،خمیسو،عبدالغفور،غلام فرید اور خمیسو کو اسناد سے نوازا گیا،اس موقع پر اسناد حاصل کرنے والے طلباء نے حدیہ نعت پیش کرنے کے ساتھ قرآن کریم کی فضیلت بیان کی جبکہ ناظم مدرسہ قاری اللہ بچایو نے دعوت اسلامی کا تعارف کرایا اور اس کی دنیا بھر میں کی جانے والی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی،تقریب سے پیر سید جنید شاہ جیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم سے وابستگی ہی ایمان والوں کے تمام مسائل کا حل ہے لوگوں میں قرآن کریم کا فہم پیدا کرنے اور بچوں کو قرآن کی تعلیمات دینا وقت کا اہم تقاضا ہے قرآن کریم کی تعلیمات دیگر لوگوں تک پہنچانے والوں کیلئے دنیا وآخرت میں کامیابی اور جہنم سے نجات کی نوید آئی ہے ۔

\378

متعلقہ عنوان :

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں