عمرکوٹ ضلع کی یونین کونسل کے غریب طلبہ کو اسکالر شپ دینے کی منظوری دینے کا تفصیلی جائزہ لیاگیا

جمعرات 7 مارچ 2024 18:59

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2024ء) ضلع کونسل چیئر مین عمرکوٹ حاجی محمد بقا پلی کی صدارت میں ضلع کونسل عمرکوٹ کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں گذشتہ اجلاس کی کارروائی کو بحال رکھنے، ترقیاتی اسکیموں کو منظور کرنے اور دیگر امور پرغور وخوص کیا گیا۔

(جاری ہے)

عمرکوٹ ضلع کی یونین کونسل کے غریب طلبہ کو اسکالر شپ دینے کی منظوری دینے کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس سال 2023.24کی ترقیاتی اسکیموں کے لیئے 42 کروٹ 28 لک 50 ہزار رکھے گئے ہیں ،یوسیز سے اسکیمیں آگئی ہیں ان کی منظوری لینی ہے۔انہوں نے بتایہ کہ یونین کائونسل کے غریب طلبہ کے لیئے یونیورسٹی میں داخلہ کے لیئےاسکالر شپ کی مد میں ایک کروڑ روپے رکھے گئے ہیں ۔اس موقع پر ضلع کاؤنسل کے میمبران نے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں جن پر غور کیا گیا۔\378

متعلقہ عنوان :

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں