عورت پہلی درسگاہ ہے جو بڑی تبدیلی لا سکتی ہے،ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ

جمعرات 7 مارچ 2024 20:42

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2024ء) نیشنل لابنگ کے وفد اور ضلعی انتظامیہ کے مشترکہ تعاون سے 8 مارچ 2024 کو خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے نجی گیسٹ ہاؤس میں خواتین کا عالمی دن منانے کی لیئے ایک تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ولی محمد بلوچ نے تقریب کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کا معاشرے میں بہت بڑا کردار ہے، عورت پہلی درسگاہ ہے جو بڑی تبدیلی لا سکتے ہے، خصوصاً خواتین کا اپنے بچوں کو سنوارنے میں بڑا کردار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خواتین کو اپنے حقوق کی حاصلات کے لیے مختلف پلیٹ فارمز سے رجوع کرنا چاہیے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عمرکوٹ شعبان شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی بیٹیوں کو تعلیم دینی چاہیے کیونکہ عورت پڑھتی ہے تو پورا معاشرہ بدل جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں خواتین کو بااختیار بنانا چاہیے اور انہیں فیصلہ سازی میں شامل کرنا چاہیے۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عمرکوٹ مرتضیٰ گوہر نے کہا کہ خواتین کا عالمی دن منانے کا مقصد خواتین کو مضبوط کرنا اور انہیں سماجی ترقی میں شامل کرنا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں