کلین اینڈ گرین پنجاب مہم بھر پور طر یقے سے جاری ہے،ڈپٹی کمشنر وہاڑی

جمعہ 14 دسمبر 2018 16:29

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر عرفا ن علی کا ٹھیا نے کہا ہے کہ حکو مت پنجا ب کی ہدایت کے مطابق کلین اینڈ گرین پنجاب مہم بھر پور طر یقے سے جاری ہے شہری اور دیہی علاقوں میں با قا عد گی سے صفائی ستھرائی کی جارہی ہے اہم شاہراوں اور چوکوں کی خوبصورتی کا کام جا ری ہے وہاڑی میں Vچوک ، قائداعظم چوک،کرنل راجہ سہیل عابد عباسی شہید چوک، لڈن روڈ کے اطراف ، بور یو الا میں جنرل بس اسٹینڈچوک، چونگی نمبر5چوک، میلسی میں ملتان روڈ ، ریلوے پھاٹک کے اطراف میں تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے مختلف علاقوں اور چوکوں میں شجرکاری مہم بھی جاری ہے بہت جلد ہمارے شہر اور قصبے خوبصورت منظر پیش کریں گے جس سے لوگوں کو خوشگوار احساس ہو گا۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں