محکمہ تعلیم کے افسران تعلیمی اداروں کو مزید بہتر بنانے کیلئے کام کریں،ڈپٹی کمشنر وہاڑی

ہفتہ 26 جنوری 2019 16:58

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم کے افسران تعلیمی اداروں کو مزید بہتر بنانے کے لئے محنت اور لگن سے کام کریںتاکہ ہمارا تعلیمی معیار مزید بہتر ہوسکے۔باقاعدگی سے سکولوں کا وزٹ کیا جائے اور اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے دفتر میں محکمہ ایجوکیشن کی ماہانہ کارکردگی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر محمد یوسف،سی ای او ایجوکیشن غلام مرتضیٰ برجیس،ڈی ای او سکینڈری محمد جاوید باجوہ،ڈی ای او ایلیمنٹر ی محمد معروف چوہدری،ڈپٹی ڈی ای او سکینڈری اسرار الحق اور دیگر محکمہ ایجوکیشن کے افسران موجودتھے۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مزید کہا کہ جو اساتذہ مسلسل غیر حاضر ہیں، ان کے خلاف کاروائی عمل میں لا کر ملازمت سے فارغ کیا جائے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سکولوں میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے اور حکومت پنجاب کی طرف سے مقر ر کردہ انڈیکٹرز کے مطابق کام کیا جائے تاکہ ہمارا ضلع صوبائی سطح پر رینکنگ میں بہتر جگہ حاصل کرسکے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ جن سکولوں کی چاردیواری نہیں ہے ،اس کا تخمینہ تیار کیا جائے تاکہ چاردیواریوں کی تعمیر کے لئے اقدامات کیے جائیں۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے وہاڑی جمخانہ کا بھی وزٹ کیا اور زیر تعمیر عمارت کا جائزہ لیا اور جمخانہ کے مختلف حصوں کا بھی معائنہ کیا۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں