پولنگ سٹاف کی حاضری کو یقینی بنا یا جائے اور پو لنگ اسٹیشن پر تمام سہو لیات فراہم کی جائیں، کمشنر ملتان

منگل 24 جولائی 2018 06:30

وہاڑی۔19جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2018ء) کمشنر ملتان ڈویڑن ند یم ارشاد کیانی نے کہا ہے کہ شفاف ،آزادانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کیلئے ضلعی انتظا میہ الیکشن کمشن کی مکمل معاونت فراہم کر ے، الیکشن کمشن آف پاکستان کے ضابطہ اخلا ق پر عمل درآمد کو یقینی بنا نے کیلئے ما نیٹرنگ ٹیمیں فعال کردار ادا کر یں، امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے پولیس جا مع حکمت عملی کے تحت کام کر یں تاکہ کوئی بھی امن میں خلل نہ ڈال سکے، انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی سی آفس وہاڑی میں ضلعی افسران کے ایک اجلاس میں ہد ایا ت دیتے ہوئے کیا، ندیم ارشاد کیا نی نے مز ید کہا کہ پولنگ سٹاف کی حاضری کو یقینی بنا یا جائے اور پولنگ اسٹیشن پر تمام سہو لیات فراہم کی جائیں تاکہ ووٹرز آسانی سے اپنا ووٹ ڈال سکے، الیکشن کنٹرول روم بنائے جائیں تاکہ الیکشن کی سر گر میوں اور امن و امان کی صورتحال کو ما نیٹر کیا جا سکے، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا نے الیکشن انتظامات اور ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر احمد نا صر عزیز ورک نے الیکشن کے دوران امن و امان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں