رمضان المبارک میں ضلع وہاڑی میں 4رمضان بازار لگائے جار ہے ہیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو

ہفتہ 20 اپریل 2019 20:45

وہاڑی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوملک مشتاق حسین نائچ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب عوام کو رمضان المبارک میں ارزاں نرخو ں پر اشیاء خوردونوش کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔رمضان المبارک میں عوام کی سہولت کے لئے ضلع وہاڑی میں 4رمضان بازار لگائے جار ہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس میں رمضان المبارک میں اشیا ئ خوردونوش کی دستیابی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بوریوالہ حسنین خالد سنپال،تحصیلدار میلسی محمد ظفر جتیال، ای اے ڈی اے آصف رضا اور دیگر ضلعی افسران بھی موجود تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوملک مشتاق حسین نائچ نے مزید کہا کہ رمضان بازاروں میں روز مرہ کی اشیا ئ خوردونوش کی دستیابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ رمضان بازاروں میں عوام کو سیب،کیلا اور لیموں اور دیگر اشیائ اعلیٰ کوالٹی کی بازار سے کم ریٹ پر دستیاب ہوں گی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوملک مشتاق حسین نائچ نے مزید کہا کہ رمضان بازاروں میں روز مرہ کی اشیاء کی دستیابی کے لئے تمام محکمے متحد ہو کر کام کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک ایک بابرکت مہینہ ہے،اس میں ہہم عوام کو زیادہ سے سے زیادہ ریلیف دے کر اللہ کی رضا حاصل کرسکتے ہیں۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں