پیپلزپارٹی کے مرحوم رہنماسابق ایم این اے عظیم خان دولتانہ کی نویں برسی انکے آبائی قصبہ لڈن میں عقیدت واحترام سے منائی گئی

اتوار 10 جنوری 2021 21:45

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرحوم راہنماسابق ایم این اے وپارلیمانی سیکرٹری میاں عظیم خان دولتانہ کی نویں برسی ان کے آبائی قصبہ لڈن میں عقیدت واحترام سے منائی گئی ۔اس موقع پران کے والدزاہدخان دولتانہ،والدہ بیگم فرح عظیم،ہمشیرہ سابق ایم این اے نتاشہ دولتانہ،سابق وفاقی وزیربیگم تہمینہ دولتانہ،سابق ایم این اے آفتاب خان کھچی،ایم پی اے میاں ثاقب خورشید،ایم پی اے میاں عرفان دولتانہ،سابق صوبائی وزیرزراعت نعیم خان بھابھہ،زاہداقبال چوہدری،چوہدری ایوب بندیشہ،راناعمران الحق،سیدسخی حسین شاہ،ملک امجدلنگڑیال،راناخالدحسین،طلحہ آصف،ریٹائرڈ میجرفوادعلی،کرنل ریٹائرڈحسنین،میاں ندیم خان دولتانہ،میاں اعظم خان دولتانہ،میاں عبدالخالق کلال،احمدشیرخان ڈھڈی،فیاض خان لکھویرا،سردارسرورخان لکھویرا،سیدامیرعلی شاہ،سیدغلام مصطفی شاہ،کے علاوہ سینکڑوں کی تعدادمیں اہل علاقہ شریک تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرسیدذیشان رسول شاہ نے فلسفہ موت وحیات کے موضوع پرخطاب کرتے ہوئے میاں عظیم خان دولتانہ کوخراج عقیدت پیش کیا۔سیدذیشان رسول کاکہناتھاکہ انسان جسم اورروح کامجموعہ ہے جسم کی ضروریات کاتعلق زمین سے جوڑاہے جبکہ روح کاتعلق عالم بالاسے جوڑاہے جس طرح جسم بیمارہوتاہے اسی طرح روح بھی بیمارہوتاہے جسم کاعلاج ادویات میں ہے لیکن روح کاعلاج اللہ کے ذکراورقران کی تلاوت اورحضرت محمدالرسول ؐکی تعلیمات میں ہے ۔

ان کاکہناتھاکہ اسلام کامقصدانسان کی روح کوخوبصورت بناناہے ہم سب کی ناک میں شریعت کی نکیل ہے اسلام حلیہ کانام نہیں ہے اخلاق کانام ہے اللہ ہمارے ظاہری جسم کونہیں دیکھتااللہ ہمارے اعمال اورنیت کودیکھتاہے ان کاکہناتھاکہ اگرہم اللہ اوراس کے رسول کی اطاعت فرمانبرداری میں زندگی گذاریں توہماری دنیابھی خوبصورت بنے گی اورآخرت کی کامیابی کی ضمانت ہے روح کوپاک کرناہے توقران کی تلاوت کواپنی زندگی کاحصہ بنالیں آج ہم دنیاوی شہرت حاصل کرناچاہتے ہیں اگردنیاکی شہرت پرخوش ہوگئے توآخرت کی تکلیف جھیلنے کیلئے تیارہوجاؤانہوں نے میاں عظیم خان دولتانہ کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ عظیم صرف نام کاعظیم نہیں تھابلکہ اس نے اپنے نام کی لاج رکھتے ہوعوام کی خدمت کے عظیم کام کئے اورآخری وقت تک انسانیت کی خدمت ان کامشن رہاان کی اچانک موت نے ان کاخاندان ہی نہیں پوراعلاقہ ان کی یادمیں آج بھی روتاہے انہوں نے علاقہ بھرمیں ترقی کی بنیادرکھ دی اورعام آدمی کی آوازبن کرپاریلمنٹ علاقہ کے مسائل حل کرائے۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں