وہاڑی نوٹوں کی چمک یہ پھر سفارش کا کمال واپڈا کے شاہی افسران نے انڈسٹریل ٹاون میں غیر قانونی بجلی کا میٹر لگا کر 20گھروں کو بجلی کی سپلائی دے دی

متعدد غریب گھر بجلی سے محروم واپڈا کے اعلی افسران کا غیر قانونی میٹر بارے لاعلمی کا اظہار

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 14 جون 2021 13:24

وہاڑی نوٹوں کی چمک یہ پھر سفارش کا کمال واپڈا کے شاہی افسران نے انڈسٹریل ٹاون میں غیر قانونی بجلی کا میٹر لگا کر 20گھروں کو بجلی کی سپلائی دے دی
وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون 2021ء،نمائندہ خصوصی،سید وسیم بخاری) وہاڑی نوٹوں کی چمک یہ پھر سفارش کا کمال واپڈا کے شاہی افسران نے انڈسٹریل ٹاون میں غیر قانونی بجلی کا میٹر لگا کر 20گھروں کو بجلی کی سپلائی دے دی متعدد غریب گھر بجلی سے محروم واپڈا کے اعلی افسران کا غیر قانونی میٹر بارے لاعلمی کا اظہار انڈسٹریل ٹاون کے رہائشیوں کا چیف میپکو ملتان سے فوری نوٹس لے کر ملوث اہلکاران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ
تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ 24 ڈبلیو بی میں انڈسٹریل ٹاون میں واپڈا افسران نے نوٹوں کی چمک سے غیر قانونی بجلی میٹر لگا کر قانون کو اپنے گھر کی لونڈی بنا لیا جس پر شہری عرفان نے وزیر پانی و بجلی اور چیف میپکو ملتان کو درخواست دیتے ہوۓ موقف اپنایا کہ انڈسٹریل ٹاون 24 ڈبلیو بی میں پچھلے کئی ماہ سے ٹاون مالک نے واپڈا کے شاہی افسر نعیم سے ساز باز ہو کر غیر قانونی میٹر لگوا رکھا ہے جس سے باقی تمام گھروں میں بجلی دے رکھی ہے اور ماہانہ فی گھر پانچ سے دس ہزار روپے جمع کرتا ہے جبکہ بل چند ہزار روپے آتا ہے اسی دوران ہم نے نعیم سے ذاتی میٹر لگوانے کے لیے بات کی تو نعیم نامی واپڈا افسر نے 40 ہزار روپے طلب کیا جس پر ہم نے 32 ہزار روپے نعیم کے کہنے پر رضا نامی نوجوان ہم سے لے گیا اور چند دنوں میں میٹر لگانے کا وعدہ کیا مسلسل ہمارے مطالبے پر اب واپڈا افسر سمیت رضا جھوٹے قول اقرار کر کے ہمیں زلیل و خوار کر رہا ہے جبکہ دوسری جانب غیر قانونی بجلی سرعام استعمال کی جارہی اس حوالہ سے جب میڈیا نے متعلقہ ایل ایس سے بات کی تو ایل ایس نے میٹر سے لاعلمی کا اظہار کیا شہری عرفان نے غیر قانونی میٹر لگانے والے واپڈا افسر سمیت 32 ہزار روپے ہڑپ کرنے والے اہلکاران کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں