وہاڑی میں بیوی اور 3 بچوں کا قاتل اپنے انجام کو پہنچا

سیشن کورٹ نے مجرم کو 4 بار سزائے موت کا حکم دے دیا

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 6 اگست 2022 16:28

وہاڑی میں بیوی اور 3 بچوں کا قاتل اپنے انجام کو پہنچا
وہاڑی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 06 اگست 2022ء ) صوبہ پنجاب کے شہر وہاڑی میں بیوی اور 3 بچوں کا قاتل انجام کو پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ وہاڑی نے بیوی اور 3 بچوں کے قتل میں ملوث مجرم کو 4 بار سزائے موت کا حکم دیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج نے مجرم کو چار بار سزائے موت کا حکم سنایا کیوں کہ مجرم نے یکم ستمبر 2021ء کو گھریلو تنازعہ پر بیوی اور 3 بچوں کو قتل کیا تھا، جس کے باعث اس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور دوران تفتیش جرم ثابت ہوا اور اس کے خلاف عدالت میں کیس چلا جہاں آج مجرم کو 4 قتل کرنے پر 4 بار سزائے موت سنادی گئی۔

ادھر پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں اپنی ہی بیٹی کو درندگی کا نشانہ بنانے والے درندہ صفت باپ کو عدالت نے عبرت ناک سزا سنائی ہے، ایک سال قبل پیش آئے واقعے کا ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے ملزم کو موت کی سزا سنا دی، عدات نے مجرم کو اپنی 13 سال کی بیٹی سے زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنانے کے علاوہ مجرم پر 2 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا، جرمانہ نہ دینے پر مجرم کو مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ موت کی سزا پانے والے مجرم نے 21 جون 2021 کو شیخوپورہ کے ایک دیہی علاقے میں اپنی 13سال کی بیٹی سے زیادتی کی تھی جس کے بعد بچی کی والدہ نے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا، جس کے بعد مجرم کی گرفتاری عمل میں آئی تھی، گرفتاری کے بعد ایک سال تک مجرم کا ٹرائل جاری رہا اور اب عدالت میں اس کا جرم ثابت ہو گیا۔ دوسری جانب پنجاب کے علاقے خان پور میں معصوم غریب لڑکی کی جانب سے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے سے بچنے کیلئے تیزاب پی لینے کے کیس میں بھی اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، پولیس نے کہا ہے کہ دو لڑکیوں سمیت پانچ ملزمان کا گروہ لڑکیوں سے زیادتی میں ملوث ہے، ملزمان ضرورت مند لڑکیوں کو ملازمت کا جھانسہ دے کربلاتے ہیں اور ان کے ساتھ زیادتی کرتے ہیں، متاثرہ لڑکیوں کو مختلف طریقے سے بلیک میل کرکے زیادتی پر مجبور کیا جاتا ہے، اور بہت سی لڑکیاں بھی ہیں جو عزت کے ڈر سے سامنے نہیں آ رہیں۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں