ڈپٹی کمشنر وہاڑی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال چلڈرن وارڈ میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا

ہفتہ 11 دسمبر 2021 16:37

ڈپٹی کمشنر وہاڑی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال چلڈرن وارڈ میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا
وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2021ء) ڈپٹی کمشنر وہاڑی محمد خضر افضال چوہدری نے ڈی ایچ کیو ہسپتال چلڈرن وارڈ میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا۔ انسداد پولیو مہم کا افتتاح 5سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر کیا۔ ڈپٹی کمشنر وہاڑی محمد خضر افضال چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ انسداد پولیو مہم 13سے 17 دسمبر تک چلائی جائے گی جس میں 5لاکھ80ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

انسدادِ پولیو مہم کے لیے 1718ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں انسدادِ پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی داخلی و خارجی راستوں، بس اسٹینڈ اور دیگر عوامی مقامات پر بھی بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع وہاڑی کو پولیو سے پاک رکھنا اولین ترجیح ہے ،والدین پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائیں۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انجم اقبال نے اس موقع پر کہا کہ 84ٹیمیں داخلی اور خارجی راستوں پر لگائی جائیں گی انسدادِ پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی جس کیلئے 1530موبائل ٹیمیں،104فکسڈ ٹیمیں،90یو سی ایم اوز،225ایریا انچارج خدمات انجام دیں گے۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انجم اقبال،ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد فاضل، ایم ایس ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری، ڈی ڈی پی آر میاں نعیم عاصم اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں