ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری کا مختلف مراکز خرید گندم کا دورہ

بدھ 27 اپریل 2022 16:23

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2022ء) ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے مختلف مراکز خرید گندم کا دورہ کیا انہو ں نے مراکز خرید گندم پر گندم کے ریکارڈاور دیگر معالات کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ وہاڑی میں 85فیصد گندم خریداری کا ٹارگٹ حاصل کر لیا گیا ہے گندم خریداری کے سو فیصد ٹارگٹ کو پورا کرنے کیلئے کوشاں ہیں جس کیلئے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے متحرک ہو کر کام کر رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ مراکز خرید گندم پر بہترین سہولیات فراہم کی گئیں ہیں تاکہ کاشتکاروں کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے مزید کہا کہ کاشتکار گندم خریداری ٹارگٹ کے حصول میں محکمہ خوراک اور دیگر متعلقہ اداروں سے تعاون کریں تاکہ جلداز جلد سو فیصد گندم خریداری ٹارگٹ کو پورا کیا جاسکے۔ \378

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں