ْڈپٹی کمشنر کی زیر صد رات ضلعی محکمہ بہبو دآبادی وہاڑی کی رابطہ کمیٹی کا ما ہا نہ اجلاس

ہفتہ 7 جولائی 2018 21:47

وہاڑی۔7 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2018ء) ضلعی محکمہ بہبو دآبادی وہاڑی کی رابطہ کمیٹی کا ما ہا نہ اجلاس ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا کی زیر صد رات منعقد ہوا اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے ڈپٹی کمشنرعرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے پنے فیلڈ سٹاف کے ذریعہ لو گوںکو بہبود آبادی کاشعو ر دیں خا ص طو ر پر دو ر درازکے علا قوں کے لو گو ں میں خاند انی منصو بہ بند ی کا شعو ر اجاگر کر نے کی اشد ضرورت ہے تا کہ تیزی سے بڑھتی ہو ئی بے ہنگم آبا دی پر قا بو پا یا جا سکے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا نے مز ید کہا کہ بے ہنگم آبادی ملک و قوم کی ترقی میںرکاوٹ کاسبب بنتی ہے افسران حکو مت پنجاب کی طر ف سے فراہم کر دہ وسا ئل کو بروئے کا ر لا تے ہوئے اپنے پیشہ وارانہ فرائض احسن طر یقہ سے سر انجام دیں تا کہ عوام اپنے کنبہ کی تشکیل میں توازن پیدا کریں تا کہ ما ں اور بچے کی صحت بہتر ہو سکے اجلاس میں ضلعی آفیسر بہبو دآبادی را ئوراشد حفیظ نے محکمہ کی ما ہا نہ کا کر دگی کے با رے میں بریفنگ دی اجلاس میں محکمہ صحت، پی ایچ ایف ایم سی کی کا رکر دگی کا بھی جا ئزہ لیا گیاڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کارکر دگی کو بر قرار رکھنے کی ہد ایت کی اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الر حمن گر مانی ، سی ای او ایجو کیشن شو کت علی طاہر،ضلعی آفیسر بہبو دآبادی را ئوراشد حفیظ ، ڈسٹرکٹ منیجر پنجاب ہیلتھ فسیلی ٹیشن کمپنی کے توقیر اکرم بھی شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں