گورنمنٹ پوسٹ گریجو ایٹ بوائز کا لج وہاڑی میں ملی نغمہ ، کوئز اور پوسٹر پینٹنگ کے مقا بلہ جا ت کا انعقاد

ہفتہ 11 اگست 2018 22:24

وہاڑی۔ 11 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2018ء) محکمہ تعلیم حکو مت پنجاب کی ہد ایت پر گورنمنٹ پوسٹ گریجو ایٹ بوائز کا لج وہاڑی میں ملی نغمہ ، کوئز اور پوسٹر پینٹنگ کے مقا بلہ جا ت کا انعقاد ہوا۔ پروفیسر محمد یعقوب ، ڈاکٹر محمد وسیم عباس اور پروفیسر عامر برکت نے ججز کے فرائض سرانجام دیئے۔مقا بلہ جا ت میں کے دوران طلباء نے پورے جو ش جذبے سے تقریبات میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

ملی نغمہ کے مقابلہ میں محمد عاطف شہزاد نے اول ، عا مر شہزاد نے دوم اور نوریز اسلم نے تیسری پو زیشن حا صل کی۔کوئز مقابلہ میں شعیب اکرم نے اول ، علی عمر ان نے دوم اور محمد وسیم اقبال نے تیسری پو زیشن حا صل کی اور پوسٹر پینٹنگ میں محمد اویس نے پہلی، محمد عرفان نے دوسری اور ابو ہر یرہ نے تیسر ی پوزیشن حا صل کی۔تقریب کے آخر میں پرنسپل کالج پروفیسر محمد یعقوب نے طلبا کی حوصلہ افزائی کی اور ڈویڑن لیو ل کے مقا بلہ جا ت کیلئے راہنمائی کی تقریب کا اختتام پاکستان۔زندہ باد کے نعرے سے کیا گیا۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں