حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق اشیاء خوردونوش مقررکردہ قیمتوں پرفروخت کی جائیں، ڈپٹی کمشنر

جمعہ 17 اگست 2018 23:38

وہاڑی۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق اشیاء خوردونوش مقررکردہ قیمتوں پرفروخت کی جائیں۔کسی کو بھی رعایت نہیں دی جائے گی۔تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ناجائز منافع خوری کرنے والوں کو موقع پر گرفتارکریں اور جیل بھیجیں۔ہمارا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے جس کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے اور نیک نیتی کے ساتھ نبھائیں۔

سبزی فروٹ اورکریانہ کے علاو اور بھی بہت سی اشیاء ہیںجن کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹس چیک کرسکتے ہیں۔جن اشیاء خوردو نوش کا براہِ راست عام اور غریب لوگوں سے تعلق ہے ان کی قیمتوں کو خصوصی طورپر چیک کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے اجلاس میں کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اے ڈی سی ریونیو عمرجاوید،اے ڈی سی جنرل غلام یٰسین،اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی عبدالجبار،اسسٹنٹ کمشنر بوریوالہ محمد عظیم ربانی اور دیگر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس موجود تھے۔

15دنوں کے اندر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نی2لاکھ18ہزار4سوروپے جرمانہ اور 33ایف آئی آرز کا اندراج کروایا۔ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مزید کہا کہ جو پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرے اس کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے اے ڈی انوائرمنٹ بابر خان کی کارکردگی کو سراہاتے ہوئے انہیں تعریفی سرٹیفیکٹ دینے کا کہا جنہوں نے 15دن کے اندر 10ایف آئی آرزکااندراج کروایا۔

ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مزید کہا کہ جن پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی صحیح نہیں ہے ان کے خلاف ان کے محکموں کو لکھا جائے۔ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مزید کہا کہ آئندہ آنے والے دنوں میں عیدا الاضحی سے پہلے خصوصی طور پر چیکنگ کی جائے تاکہ کوئی بھی شخص اوورچارجنگ نہ کرے اور عوام کو اشیاء خوردونوش مقرر کردہ نرخوںپر ہی دستیاب ہوں۔ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ خود فیلڈ میں جا کر کام کریں۔اپنے کسی پٹواری یا اہلکار کونہ بھیجیں۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کو بڑھانے کے لئے تربیتی ورکشاپ کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں