متوازن خوراک اور غذائیت ہر انسان کی بنیادی ضرورت ہے،غلام یاسین

بدھ 17 اکتوبر 2018 00:04

وہاڑی۔ 16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام یاسین نے کہا ہے کہ متوازن خوراک اور غذائیت ہر انسان کی بنیادی ضرورت ہے ، بچوں کو مناسب غذائی اجزاء نہ ملنے پر وہ مختلف بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں، انہوں نے ان خیا لات کااظہار ضلع کونسل ہال میں عالمی یوم خوراک کے مو قع پر منعقدہ سیمینار سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اے ڈی سی جنرل غلام یاسین نے مز ید کہا کہ تمام متعلقہ اداروں کو چاہیے کہ عوام کو مناسب اور اعلی غذائیت والی خوراک کی فراہمی کے حوالے عملی اقدامات کر یں ،سیمینار سے خطا ب کر تے ہوئے سی ای او ایجو کیشن نے کہا کہ بچوں کی خوراک پر خصو صی تو جہ دینے کی ضر ورت ہے جو بچے غذائی کمی کا شکار ہو تے وہ اپنی تعلیم میں بھی پیچھے رہ جا تے ہیں، فوڈ سیفٹی آفیسر معایہ سعید نے کہا کہ حکو مت پنجاب کی ہدایت پر عوام کو ملاوٹ سے پاک خوراک کی فراہمی کے لئے بھر پور اقدامات کئے جارہے ہیں ،سیمینار سے خطاب کر تے ہو ئے ڈاکٹر مسعود با بر نے کہا کہ لا ئیو سٹاک کے ذریعے بہت سی غذائی ضروریات کو پو را کیا جا رہاہے،ڈپٹی ڈائر یکٹر پا پو لیشن ویلفیئر راؤ راشد حفیظ نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی بھی خوراک کے مسائل کا سبب بنتی ہے ، سیمینار سے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مہر اختر سیال نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ہمیں اچھی خوراک کے حصول پر بھر پور توجہ دینی ہوگی، سیمینار سے ڈاکٹر مسر ت ، عاصم عزیز ، رائے اختر اظہر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں