گیارہ ہزار کے وی کی مین تارٹوٹنے سے دوبچوں کی ہلاکت کاواقعہ ،ایکسین نے لائن مین اورایس ڈی اوکومعطل کردیا

جمعہ 19 اکتوبر 2018 18:50

وہاڑی۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) ایکسین آپریشن میپکو ڈویڑن وہاڑی شاہد نذیر نے بستی کالو والی چک نمبر 42/W.B وہاڑی میں 11000 ہزار وولٹ کی مین تار ٹوٹ کر گرنے اور اس سے جانی نقصان پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی ترسیل کے ساتھ ساتھ میپکو اتھارٹی کا اولین کام لوگوں کے جان اور مال کی حفاظت بھی ہے کیونکہ بجلی ایک اًن دیکھا دشمن ہے ہمارا اولین کام ہی سیفٹی کا ہے۔

ہم نہ صرف خود بلکہ اپنے سٹاف کو بھی ہر روز سیفٹی کے حوالے سے بر یفنگ دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات انتہائی افسوس ناک ہے کہ دو معصوم بچے اس حادثے میں اللہ کو پیارے ہو گئے، ہم دکھ کی اس گھڑی میں ہر طرح سے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ حادثے کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حادثہ دراصل کپاس کے کھیت میں بستی کالو والی سے تقریبا- ایک کلو میٹر دور 24/W.B فیڈر کی 11000وولٹ کی لائن کے تار ٹوٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔

(جاری ہے)

یہ11KV کی لائن قبرستان چک نمبر 42/W.B اور بستی کالو والی کے درمیان کپاس کے کھیتوں میں سے گزر رہی ہے۔ انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ اتھارٹی سیفٹی کے بارے میں کسی قسم کا کوئی کمپرومائز نہیں کر رہی ہے۔ ایس ای میپکو سرکل وہاڑی رئیس عبدالاحد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایل ایس انچارج فیڈر ریحان علی اورلائن مین کو فوری معطل کر دیا اورچیف ایگزیکٹو میپکو کوواقعہ کی اطلاع دی جس پرچیف ایگزیکٹو میپکو نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ایس ڈی او کو بھی معطل کر دیا ہے اور محکمہ کی سیفٹی اور مانیٹرنگ کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئی ہیں اور یہ ٹیمیں 24 گھنٹے میں حادثے کی اصل وجوہات چیف ایگز یکٹو کو پیش کریں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر اس حادثہ میں میپکو کے کسی بھی ملازم کی کوئی غفلت پائی گئی تو اس کے خلاف محکمانہ قوانین کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں