بجلی چور قومی ملز م ہیں، ڈپٹی کمشنر وہاڑی

بدھ 16 جنوری 2019 19:23

وہاڑی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ بجلی چور قومی ملز م ہیں اور ملکی وسائل کو نقصان پہنچانے کا باعث بنتے ہیںان کو فوری گرفتار کیا جائے، بجلی چوری میں ٹیکنیکل مدد فراہم کرنے والے گینگ کو تلاش کرکے ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں بجلی چوری کی روک تھام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر اے ڈی سی جنرل غلام یٰسین، ایس ای میپکو رئیس عبدالواحد،اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی منور حسین،اسسٹنٹ کمشنر بوریوالہ حسنین خالد سنپال،ایکسین میپکو شاہد نذیر،ڈی ایس پی مظہر وٹو،سی ایس او رانا ثاقب نذیر، اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مزید کہا کہ ضلع وہاڑی میں بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کاروائی جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں