بڑھتی ہوئی آبادی بہت سے مسائل کا سبب بن رہی ہے، ڈی سی وہاڑی

پیر 22 اپریل 2019 23:37

وہاڑی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی بہت سے مسائل کا سبب بن رہی ہے ہمیں اپنی آبادی کو اپنے وسائل کے مطابق رکھنا ہے تاکہ بہت سے مشکلات سے بچا جا سکے اس سلسلے میں ہمیں عوام میں آگاہی پیدا کرنے کی ضر ورت ہے کہ وہ اپنی فیملی کی بہترین پلاننگ کریں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام ہفتہ فیملی پلاننگ کے سلسلے میں منعقدہ ایک واک کی قیادت کر تے ہو ئے کیا۔

واک کا آغاز سے میونسپل کمیٹی آفس سے کیا گیا جوکہ گورنمنٹ ماڈل سکول کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔ شر کاء واک نے فیملی پلاننگ کے حوالے سے بینرز اور پوسٹر اٹھائے ہوئے تھے واک میں ڈسٹرکٹ پا پو لیشن ویلفیئر آفیسر راؤ راشد حفیظ ،ڈپٹی ڈائر یکٹر کالجز سید غلام محمد بخاری ، پرنسپل گورنمنٹ کالج وہاڑی پروفیسر محمد یعقوب رانا ، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم ،ڈسٹرکٹ کوارڈینٹر ہیلتھ ڈاکٹر احمد نواز، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر انوائرمنٹ راناصفدر، سیاسی وسماجی شخصیات سمیت مختلف محکموں کے ملازمین نے بھی شر کت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مز ید کہا کہ ہمیں عوام میں آگاہی پیدا کرنا ہے کہ وہ اپنی فیملی کی بہترین پلاننگ کر کے اپنی آنے والی نسلوں کو سنوار سکتے ہیں۔ اور انہیں پاکستان بہترین شہری بنا سکتے ہیں جس سے ہمارا ملک تیز ی سے تر قی کی راہ پرگامزن ہو گا اور ہم اپنے لوگوں کو بہترین سہو لیات دینے میں کا میاب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں