وہاڑی، ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او کا صبح سویرے سبزی و فروٹ منڈی کادرہ

ہفتہ 25 مئی 2019 17:44

وہاڑی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا اور ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر نجیب الرحمن بگوی نے صبح سویرے سبزی و فروٹ منڈی کادرہ کیا۔ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے اپنی نگرانی میں نیلامی کروائی۔پھلوں کی نیلامی میں تاخیری حربے استعمال کرنے پر بیوپاری محمد رمضان کو گرفتار کروا دیا گیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی نے خود نیلامی کروائی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ مسلسل سبزی منڈی کی مانیٹرنگ سے سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں۔

حکومت پنجاب کی ہدایت پر قیمتوں کو ہر صورت کنٹرول کیا جا رہا ہے۔کسی کو بھی من مرضی نہیں کرے دی جائے گی عوام کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر نجیب الرحمن بگوی نے کہا ہے کہ قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گااس حوالے سے سبزی منڈیوں میں سکیورٹی کے بہترین انتظام کئے گئے ہیں۔اس موقع پراے سی وہاڑی منور مگسی اور سیکرٹر ی مارکیٹ راؤ ندیم اصغر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں