حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق رمضان بازاروں میں عوام کواشیاء خوردونوش سستے داموں فراہم کی جارہی ہیں، ڈی سی وہاڑی

ہفتہ 25 مئی 2019 17:44

وہاڑی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیانے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق رمضان بازاروں میں عوام کواشیاء خوردونوش سستے داموں فراہم کی جارہی ہیں۔رمضان بازاروں میں اعلیٰ کوالٹی کی اشیائ خوردونوش وافر مقدار میں موجود ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رمضان بازار میلسی کے اچانک وزٹ کے دوران کیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میلسی نعیم صادق چیمہ اور میونسپل آفیسر میلسی اکرم واہلہ بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے وزٹ کے دوران سبزیوں،فروٹ،چینی،آٹا اور دیگر سٹالز کا معائنہ کیا اور خریداروں سے رمضان بازار کے انتظامات کے بارے میں دریافت کیاجس پر خریداروں نے اطمینان کا اظہار کیا اور ضلعی انتظامیہ اور حکومت پنجاب کا شکریہ اداکیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مزید کہا کہ چینی اور آٹا کے سٹالز پر عوام کی سہولت کے لئے زیادہ سٹاف تعینات کیا گیا ہے تاکہ خریداروں کو لمبی لائنز نہ بنانی پ ڑیں۔ڈپٹی کمشنرعرفان علی کاٹھیا نے مزید کہا کہ رمضان بازار میں آنے والے خریداروں کے لیے فری پارکنگ اور بیٹھنے کا بھی مناسب انتظام موجود ہے۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مزید کہا کہ چینی کا کوٹہ زیاہ ہونے کی وجہ سے رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں فی خریدار چینی دو کلو سے بڑھا کر تین کلو کردی جائے گی۔

تاکہ حکومت کی طرف سے دی گئی سبسڈی کو عوام کے لئے زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جاسکے۔بعدازاں ڈپٹی کمشنرعرفان علی کاٹھیا نے بلدیہ پار ک کا وزٹ کیا اور پارک میں جاری تزئین و آرائش کے کام کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے اسسٹنٹ کمشنر اور چیف آفیسر بلدیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پارک کی تزین و آرائش کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو عید پر تفریح کے لئے بہترین مواقع فراہم کئے جاسکیں۔

ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مزید کہا کہ بلدیہ پارک میں عیدفیملی فیسٹول کا بھی انعقاد کیا جائے گا جس میں بچوں کے لئے جھولے اور کھانے پینے کے بہترین سٹالز لگائے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مزید کہا کہ پارک میں صرف زمینی جھولے لگائے جائیں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے میلسی جیمنیزیم کا معائنہ کیا اور اس کے جاری تزئین و آرائش کے کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں تاکہ میلسی جیمنیزیم کو بھی سٹیٹ آف دی آرٹ بنا کر عوام کے لئے استعمال میں لایا جاسکے۔

ڈپٹی کمشنرعرفان علی کاٹھیا نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ میلسی جیمنیزیم کا اکاؤنٹ اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیل سپورٹس آفیسر کے نام سے مشترکہ اکاؤنٹ بنایا جارہا ہے تاکہ جیمنیزیم کے فنڈز کو بہتر طریقے سے استعمال کیا جاسکے۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں