ضلع وہاڑی میں بھرپور طریقے سے نیشنل ڈیزاسٹرڈے منا یا گیا

منگل 8 اکتوبر 2019 22:56

وہاڑی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2019ء) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کے زیرِ ا ہتمام ضلع وہاڑی میں بھرپور طریقے سے نیشنل ڈیزاسٹرڈے منا یا گیا۔جس کا مقصد عو ام النا س میں ناگہانی آفا ت سے نمٹنے کے لیے شعور و آگہی پیدا کرنا ہے تا کہ کسی بھی نا گہانی صورتِ حال کا بہتر طریقے سے مقابلہ کیا جا سکے اور جانی و مالی نقصان کو کم سے کم کیا جا سکے۔

اس موقع پر ریسکیو 1122 وہاڑی کے زیر انتظام آگاہی واک اور فلیگ مارچ کا اہتمام کیا گیا جو ڈپٹی کمشنر آفس سے شروع ہو کر Vچوک وہاڑی پر اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمرالزمان قیصرانی، اسسٹنٹ کمشنر نوید احمد بلوچ، ڈسڑکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122انجینئر دانش خلیل، ریسکیو سیفٹی آفیسر عبدالحق مہدی حسن ظفر،محمد امتیاز ، میڈیا کوارڈینیٹر محمد طارق رشید، محمد عظیم ،میڈیا کے نمائندگان، فائر بریگیڈ، سول سوسائٹی کے لوگوں کے ساتھ ساتھ محکمہ ایجوکیشن کے ریسکیو والنٹیئرزطلبائ کی کثیر تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

جس میں شرکائ نے 8اکتوبر نیشنل ڈزاسٹر ڈے کے حوالے سے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل قمرالزمان قیصرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2005میں ایسی آفات سے نپٹنے کا کوئی مناسب انتظام نہیں تھا جس کی وجہ سے بہت زیادہ جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ ایسے میں ریسکیو 1122کا قیام ایک انقلابی قدم تھا جو ہمہ قسم کی ایمرجنسی یا سانحہ سے نپٹنے نے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

انجینئر دانش خلیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات کی صورت میں موثر احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے جانی و مالی تقصان کو کم سے کم کیا جا سکتا ہے۔ جس کے لیے ریسکیو 1122کا کمیونٹی ونگ عوام الناس کو آگاہی اور مفت تربیت دینے میں ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو 1122کے جوان ہمہ وقت تیار ہیں اور روزِ اول کی طر ح اپنے معیا ر کو بر قر ار رکھتے ہو ئے عو امی خد مت کے سفر میں پو ر ے انہما ک کیسا تھ حصہ لیں گے۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں