محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام ای لائبریری وہاڑی میں آگاہی سیمینار کا انعقاد

جمعرات 7 نومبر 2019 21:43

وہاڑی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2019ء) محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام ای لائبریری وہاڑی میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا سیمینار کی صدارت ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا نے کی۔ سیمینار میں فیملی پلاننگ کے حوالے سے آگاہی دی گئی ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آبادی میں بے ہنگم اضافہ بہت سے مسائل کا سبب بن رہا ہے تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ترقی میں بہت بڑی رکاوٹ ہے فیملی پلاننگ کے بارے میں علمائ اکرام کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ہمیںآبادی کو اپنے وسائل کے مطابق رکھنا ہو گا انہوں نے مز ید کہا کہ جن ملکوں نے ترقی کی وہاں آبادی کو کنٹرول کیا گیابہت سے بچے غذائی کمی کا شکار ہورہے ہیںفیملی پلاننگ کو عوام میںاچھے طریقے سے اجاگر کیا جائے کہ زیادہ آبای کی وجہ سے صحت، تعلیم اور دیگر سہو لیات کی فراہمی متاثر ہوتی ہے بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ نہ ہونے سے ماں اور بچے دونوں کی صحت متاثر ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر غفران حسین ثاقب نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پاپولیشن ویلفیئر آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے بھر پور اقدامات کر رہا ہے جس کیلئے حکو مت پنجاب کی طرف سے فیملی ہیلتھ کلینک ، فیملی ہیلتھ موبائل یونٹس اور سوشل موبائلزر سروسز فراہم کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں