حکومت نے عوام کوحالات کے رحم وکرم پرچھوڑدیاہے ،سعید احمد خان مینس

پنجاب حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں مکمل ناکام نظرآرہی ہے عوام کوامداد کی فراہمی کیلئے پنجاب حکومت کی طرف سے جس حکمت عملی کی توقع کی جارہی تھی وہ نظرنہیں آرہی، سابق سپیکر پنجاب اسمبلی مسلم لیگ (ن)

منگل 14 اپریل 2020 23:25

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2020ء) سابق سپیکرپنجاب اسمبلی مسلم لیگ ن کے راہنماسعیداحمدخان منیس نے کہاہے کہ حکومت نے عوام کوحالات کے رحم وکرم پرچھوڑدیاہے ان حالات میں حکومتی ذمہ داری اپوزیشن جماعتیں اداکررہی ہیں پنجاب حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں مکمل ناکام نظرآرہی ہے عوام کوامداد کی فراہمی کیلئے پنجاب حکومت کی طرف سے جس حکمت عملی کی توقع کی جارہی تھی وہ نظرنہیں آرہی ہے ان کاکہناتھاکہ امدادی رقوم کی تقسیم کے وقت جوہجوم اکٹھاکرلیاجاتاہے اس سے بھی کوروناپھیلنے کے شدیدخدشات ہیں کوروناکے خلاف جہادمیں ہم سب نے بڑھ چڑھ کرکرداراداکرناہے ان کاکہناتھاکہ ڈاکٹروں اورطبی عملہ میں کوروناوائرس کی تشخیص پرسخت تشویش ہے اوران میں کوروناوائرس کی بڑھتی ہوئی شرح پریشان کن ہے اورطبی عملہ کے کورونامیں مبتلاہونے سے حفاظتی کٹس کی فراہمی کے حکومتی دعووں کی حقیقت بھی سامنے آگئی ہے ان کاکہناتھاکہ ڈاکٹروں اورطبی عملہ کوفوری طورپرحفاظتی کٹس کی فراہمی انتہائی ضروری ہے حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ڈاکٹرزاورطبی عملہ کوحفاظتی لباس اوردیگرسہولیات فراہم کری#

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں