وہاڑی،تیز رفتار کاروں میں تصادم،ماں بیٹا جاں بحق ،خاتون سمیت 6 افراد شدید زخمی ہوگئے

جمعہ 2 اکتوبر 2020 23:49

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2020ء) بورے والا روڈ اڈا ظہیر نگر کے قریب تیز رفتار دو کاریں آمنے سامنے ٹکراگئیں جس کے نتیجے میں ماں بیٹا جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 6 افراد شدید زخمی ہوگئے ،ریسکیو کی ٹیم نے متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والامنتقل کردیا۔

(جاری ہے)

ریسکیوذرائع کے مطابق وہاڑی بورے والا روڈپر اڈاظہیر نگرکے قریب دو کاریں تیزرفتاری کے باعث آمنے سامنے سے آپس میں ٹکراگئیں ،حادثہ کے نتیجہ میں عارف والا کارہائشی ندیم عباس موقع پردم توڑگیا جبکہ اسکی والدہ شبانہ ہسپتال پہنچ کرشدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی زخمیوں میں خاتون سمیت دیگر6 افرادشامل ہیں جنہیں ریسکیو کی ٹیم نے موقع پر ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال بوریوالا منتقل کردیا جہاں پردوافراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے حادثے کاشکار ہونے والے کارسوار بہاولپور سے لاہور اور عارف والہ سے ملتان جارہے تھے ،زخمیوں میں کامران،محمد عاشق،عدیل جمیل،عاشق حسین،کلیم اور شبانہ شامل ہیں۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں