نوہاڑی میں 2 بچیوں سے زیادتی کے بعد قتل کے مجرم کو تین بار پھانسی کا حکم

ہفتہ 3 اکتوبر 2020 21:26

نوہاڑی میں 2 بچیوں سے زیادتی کے بعد قتل کے مجرم کو تین بار پھانسی کا حکم
وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2020ء) مقامی عدالت نے وہاڑی میں 11 ماہ قبل 5 اور 7 سالہ بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کے مجرم کو 3 بار پھانسی کی سزا سنادی۔

(جاری ہے)

معصوم بچیوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے مقدمے کی سماعت ایڈیشنل اینڈ سیشن جج میلسی جہانگیر اشرف کی عدالت میں ہوئی۔سماعت کے دوران مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے مجرم اظہر کو جرم ثابت ہونے پر تین بار پھانسی کی سزا سنائی۔مجرم اظہر نے 11 ماہ قبل 5 اور 7 سالہ بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کردیا تھا اور عدالت میں اپنا جرم قبول کر لیا تھا۔مجرم کے خلاف مقدمہ صدر میلسی تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں