دوکاندار کی11 سالہ معذور بچی سے زیادتی کی کوشش

واہ کینٹ کے رہائشی رفیق کو بچی کے والد کی شکایت کے بعد پولیس نے حراست میں لے لیا

Khurram Aniq خُرم انیق پیر 20 جنوری 2020 15:27

دوکاندار کی11 سالہ معذور بچی سے زیادتی کی کوشش
راولپنڈی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-20جنوری2020ء)   واہ کینٹ میں دوکاندار کی جانب سے11 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی گئی ۔بچی کے والد کی جانب سے پولیس اسٹیشن جا کر مقدمہ درج کروایا گیا جس کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بچی دوکاندار کے پاس کھانے کے لئے ٹافیاں لینے گئی تھی جہاں رفیق نامی دوکاندار نے اس کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی۔

بچی نے گھر آ کر اپنے والد کو سارا معاملہ بتایا جس کے بعد پولیس میں مقدمہ درج کروایا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ان کی جانب سے ایف آئی آر کا اندراج کر دیا گیا اور کارروآئی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بچوں سے زیادتی کے معاملات کو روکنے کے لئے پاکستان میں کچھ دن قبل ایک بل کی منظوری دی گئی ہے جس میں ایسے تمام کیسسز کو حل کیا جائے گا جس میں بچوں کے ساتھ زیادتی کی جائے گی یا ان کی گمشدگی کی اطلاعات ہوں گی۔

(جاری ہے)

پاکستان میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے معاملات میں گزشتہ کچھ وقت میں حیران کن طور پر اضافہ ہوا ہے جس کے بعد زینب ایکٹ بل بنایا گیا ہے۔یہ بل ننھی زینب کے نا م سے منسوب ہے جسے دو سال قبل زیادتی کا نشانہ بنا کر قصور میں قتل کر دیا گیا تھا۔لیکن پاکستان میں ایک ایسی ایجنسی بنائی گئی ہے جس کے تحت ایسے کسی بھی معاملے کو فوری طور پر رپورٹ کیا جائے گا اور ملزم کو سزا دی جائے گی۔

زینب بل الرٹ کے تحت ایک ملزم کو سزا مل بھی چکی ہے۔یہ بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ لوگوں میں بھی اس بارے میں شعور پیدا ہو رہا ہے اور وہ ایسے معاملات میں آواز اٹھا رہے ہیں اور جتنا جلد ہو سکے مجرموں کی گرفتاری کو بھی عمل میں لایا جا رہا ہے۔واہ کینٹ میں بھی دوکاندار کی اس کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 11 سالہ ننھی پر ی کی جان بچاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

واہ کینٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں