عمران خان پر قاتلانہ حملہ ، جے آئی ٹی نے فیصل وائوڈا کی طلبی کے لیے مراسلہ جاری کر دیا

پی ٹی آئی رہنمائوں ڈاکٹر یاسمین راشد، حماد اظہر، فیصل جاوید، عمران اسماعیل، عمر سرفراز چیمہ کو بھی (کل)طلب کرلیا

جمعہ 9 دسمبر 2022 19:09

عمران خان پر قاتلانہ حملہ ، جے آئی ٹی نے فیصل وائوڈا کی طلبی کے لیے مراسلہ جاری کر دیا
وزیر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2022ء) وزیر آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لیے بنی جے آئی ٹی نے تحریکِ انصاف کے سابق رہنما فیصل وائوڈا کی طلبی کے لیے مراسلہ جاری کر دیا۔جاری کیے گئے مراسلے کے متن میں کہا گیا ہے کہ فیصل وائوڈا عمران خان پر حملے کی تحقیقات میں شاملِ تفتیش ہوں۔

(جاری ہے)

مراسلے کے ذریعے فیصل وائوڈا کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کل ریکارڈ سمیت جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں۔مراسلے کے مطابق فیصل واوڈا نے آزادی مارچ میں خون خرابہ ہونے سے متعلق بیان دیا تھا، فیصل واوڈا تمام دستاویزات اور قومی شناختی کارڈ کے ساتھ پیش ہوں۔جے آئی ٹی کی جانب سے پی ٹی آئی رہنمائوں ڈاکٹر یاسمین راشد، حماد اظہر، فیصل جاوید، عمران اسماعیل، عمر سرفراز چیمہ کو بھی (آج)ہفتہ کو طلب کیا گیا ہے۔جے ٹی آئی نے ان رہنمائوں سمیت 35 افراد کو ہفتہ کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں