مظفر گڑھ ، مسافر ویگن میں گیس سلنڈر حادثہ ، وزیرآباد میں ویگنوںکی چیکنگ شروع

5ویگنوں کا معائنہ،غیر معیاری گیس سلنڈر استعمال کر نے پر 5ویگنیں بمعہ ڈرائیور تھانہ میں بند

ہفتہ 29 ستمبر 2018 21:07

وزیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 ستمبر2018ء) مظفر گڑھ میں مسافر ویگن میں گیس سلنڈر کے حادثہ کے بعد وزیرآباد میں ویگنوںکی چیکنگ شروع۔145ویگنوں کا معائنہ۔غیر معیاری گیس سلنڈر استعمال کر نے پر 5ویگنیں بمعہ ڈرائیور تھانہ میں بند۔ 68کے چالان اور 72کو ایک ہفتے کی وارننگ۔35ہزار روپے جرمانے کی مدّ میں وصول کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک گوجرانوالہ عبد القادر کی ہدائت پر انسپکٹر ٹریفک وارڈن وزیرآباد عاصم محمود چیمہ نے وزیرآباد میں مسافر ویگنوں کی چیکنگ کا سلسلہ شروع کیا ۔

اس دوران ٹریفک وارڈن نے 145ایسی مسافر گاڑیوں کا معائنہ کیا جو گیس سلنڈر استعمال کر رہی تھیں۔سلنڈروں کے معیار کو پرکھنے کے بعد غیر معیاری سلنڈر استعمال کرنے والی 5مسافر ویگنوں کو ڈرائیوروں سمیت تھانہ صدر میں بندکر دیا۔

(جاری ہے)

68مسافر ویگنوں کے چالان کئے اور ان سے 35ہزار روپے جرمانے کی مدّ میں وصول کر کے داخل خزانہ کئے گئے۔ علاوہ ازیں 72مسافر ویگنوں کے ڈرائیوروں کو وارننگ دی گئی کی وہ ایک ہفتے کے اندرگیس سلنڈروں کی اور ہالنگ کروائیںاور معمولی نقائص کو بھی دور کرواکے مزید بہتر کریں۔

انسپکٹر عاصم محمود نے بتایا کہ تمام مسافر ویگنوںکاہفتہ وار معائنہ کیا جائے گااور غیر معیاری سلنڈروں کے استعمال پر سخت کار روائی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ غیر معیاری سلنڈر استعمال کرنے والی ویگنوں اور دوسری گاڑیوں کو سڑکوں پر نہیں آنے دیا جائے گااورمسافروںکے لئے محفوظ سفری سہولتوںکو یقینی بنایا جائے گا۔

وزیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں