وزیرآباد سول ہسپتال کے ٹراما سنٹر قائم بی ایس ایل 3کورونا لیبارٹری کو اپ گریڈکر دیا گیا

kلیبارٹر ی میں ڈبل شفٹ کر کے ٹیسٹوںمیں دوگنا اضافہ

منگل 30 جون 2020 21:23

وزیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2020ء) وزیرآباد سول ہسپتال کے ٹراما سنٹر میں حال ہی میں قائم کی گئی بی ایس ایل 3کورونا لیبارٹری کو اپ گریڈکر دیا گیا ۔ لیبارٹر ی میں ڈبل شفٹ کر کے ٹیسٹوںمیں دوگنا اضافہ کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق بی ایس ایل 3 کورونا لیبارٹری 3 ماہ قبل شروع کی گئی تھی جس پر 9 کروڑ روپے لاگت آئی تھی ۔لیب ایک پٹھالوجسٹ ۔

3 میڈیکل آفیسر اور چار ٹیکشن تعینات تھے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلی پنجاب انسپکشن ٹیم کے کوارڈینیٹر محمد احمد چٹھہ کی خصوصی کاوش سے لیبارٹری کو اپ گریڈ کیا گیا ہے جس کے بعد لیبارٹری میںعملہ کی تعداد دوگنی کر دی گئی ہے جس کی وجہ سے کورونا ٹیسٹوں کی تعدادمیںبھی دو گنا اضافہ ہو گیا اور لیبارٹری میں ڈبل شفٹ بھی کر دی گئی ہے ۔لیبارٹری میں ٹیسٹوں کی تعداد بھی روزانہ 192 تک بڑھا دی گئی ہے ۔محکمہ ہیلتھ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پچھلے 10 روز کے دوران کورونا وائرس کے پازیٹوکیسوں میں 40 فی صد تک کمی واقع ہوئی ہے

متعلقہ عنوان :

وزیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں