بارایسوسی ایشن وزیرآباد کے سنیئر رکن ملک عمر حیات اور ان کے بیٹے کے گھر نصف کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ڈکیتی

تفتیشی افسر کی فرضی کارروائی ۔ دو ہزار روپے کی برآمدگی ڈال کر معاملہ کو دبانے کی کوشش جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن گوجرانوالہ کو سب انسپکٹر کیخلاف پولیس آرڈر 2002 کے سیکشن 155c کے تحت کارروائی کے احکامات جاری کردیئے

جمعرات 21 اکتوبر 2021 00:05

وزیر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2021ء) بارایسوسی ایشن وزیرآباد کے سنیئر رکن ملک عمر حیات اور ان کے بیٹے کے گھر نصف کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ڈکیتی۔ تفتیشی افسر کی فرضی کارروائی ۔ دو ہزار روپے کی برآمدگی ڈال کر معاملہ کو دبانے کی کوشش۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن گوجرانوالہ کو سب انسپکٹر کیخلاف پولیس آرڈر 2002 کے سیکشن 155c کے تحت کارروائی کے احکامات جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے نواحی علاقہ بھٹی کے میں سنیئر وکیل ملک عمر حیات کے گھر ڈیڑھ سال قبل ہونے والی ڈکیتی میں نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے ملک عمرحیات، ان کے بیٹے راحیل حیات سمیت خواتین اور بچوں کو یرغمال بناکر گن پوائنٹ پر 50 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیوارات اور ڈیڑھ لاکھ روپے نقد چھین لئے تھے جس کا مقدمہ نمبر 247/20زیر دفعہ 392ت پ تھانہ صدر وزیرآباد میںدرج ہوا تھا جس کے تفتیشی افسر سب انسپکٹر محمد شعیب تھے۔

(جاری ہے)

تفتیش کے دوران تفتیشی افسر نے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈکیتی کے مقدمہ میں محمد الیاس اور محمد کامران نامی دو ملزمان کو نامزد ٹھہرا کر محض دو ہزار روپے کی ریکوری ڈالی جبکہ مدعی مقدمہ کو ریکارڈ میں شامل تفتیش کرنے کی چالاکی سے کام لیتے ہوئے مدعی کے جعلی دستخط اورانگوٹھوں سے درخواست کو مثل مقدمہ کا حصہ بنادیا اور اس جعلی ریکارڈ کو عدالت میں بھی استعمال کیا۔

مدعی کی درخواست پر جوڈیشل مجسٹریٹ احسان اللہ چوہدری نے مقدمہ کی سماعت کی جس کے دوران تفتیشی افسرکی تمام کارروائی بوگس ثابت ہوئی ۔عدالت نے تفتیشی افسرکیخلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کئے ہیں۔ پولیس کی جعلی کارروائی نے تھانوں کی فرضی کارکردگیوں کا پول بھی کھول دیا ہے۔ شہریوں نے وزیراعلی پنجاب سے معاملے کا سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہی

وزیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں